ابنا: مشرق وسطی علاقے کے لئے چین کے خصوصی نمائندے ووسائک نےگزشتہ شب رام اللہ میں نام نہاد فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ فلسطینی علاقوں پر صہیونی ریاست کے حملوں اور جارحیت نے، جس میں اب تک ہزاروں افراد شہید اور زخمی ہوچکے ہیں ، مشرق وسطی کے علاقے کو آشوب زدہ کردیا ہے ۔ اس چینی سفارت کار نے غاصب صہیونی ریاست سے مطالبہ کیا کہ مغربی کنارے اور مشرقی بیت المقدس میں صہیونی کالونیوں کی تعمیر کو فوری طور پر روک دے ۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اقوام متحدہ میں فلسطینیوں کی درخواست کی حمایت کرتے ہیں ۔ واضح رہے کہ محمود عباس نے گزشتہ سال باقاعدہ طور پر اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون سے اقوام متحدہ میں فلسطین کی رکنیت کی درخواست کی تھی ۔
.......
/169